ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اشفاق جبار نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا - Jammu and Kashmir Apni Party

اشفاق جبارنے اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ وہ بی جے پی اور پیپلز کانفرنس اشرف میر کی حمایت کررہے ہیں۔ اشفاق جبار نے کہا کہ وہ خود پارلیمانی انتخابات لڑنا چاہتے تھے لیکن نیشنل کانفرنس کو شکست دینے کے لیے انہوں نے اپنی پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

اشفاق جبارنے اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 5:14 PM IST

اشفاق جبارنے اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا

سرینگر: سابق نیشنل کانفرنس لیڑر اشفاق جبار جنہوں نے پانچ اگست کے بعد اپنی سیاسی تنظیم تشکیل دی ہے، نے آج سرینگر پارلیمانی نشست سے اپنی پارٹی کے امیدوار اشرف میر کو حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

اشفاق جبار ضلع گاندربل کے رہنے والے ہیں اور سنہ 2008 میں گاندربل اسمبلی حلقے سے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کے والد محمد جبار نیشنل کانفرنس کے ایک طویل وقت کے لیے رہنما رہ ہیں اور ان کو نوے کی دہائی میں عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا تھا۔

اشفاق جبار کی اہلیہ نزہت اشفاق گاندربل کی ضلع ترقیاتی کونسل کی چئرپریسن ہیں۔ انکو نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ممبران کی حمایت حاصل ہے۔ نزہت نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر ڈی ڈی سی انتخابات لڑے تھے۔ اشفاق جبار نے "جموں کشمیر یونائڈڈ موومنٹ" کے نام سے اپنی پارٹی تشکیل دی ہے۔

اشفاق جبار نے آج سرینگر میں اپنی پارٹی کے امیدوار کو حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ انکے ہمراہ اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر اور اپنی پارٹی کے پارلیمانی انتخابات کے لئے نامزد کئے ہوئے امیدوار اشرف میر تھے۔

اشفاق جبار نے کہا کہ وہ خود پارلیمانی انتخابات لڑنا چاہتے تھے لیکن نیشنل کانفرنس کو شکست دینے کے لئے انہوں نے اپنی پارٹی کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ اس تنظیم نے جموں کشمیر میں حالات کو منفی طور متاثر کیا اور یہاں کے عوام کو اذیتیں پہنچائی۔

غور طلب ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست سے نیشنل کانفرنس نے شعیہ رہنما سعید آغا روح اللہ مہدی کو میدان میں اتارا ہے، پی ڈی پی نے یوتھ صدر وحید پرہ کو نامزد کیا ہے۔ جبکہ اپنی پارٹی نے اشرف میر کو مینڈیٹ دیا ہے۔ بی جے پی اور پیپلز کانفرنس اشرف میر کی حمایت کررہے ہیں۔ سرینگر نشست پر 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.