ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ کھیلو انڈیا: کھلاڑی جوش و جذبے سے لبریز - گلمرگ کھیلو انڈیا

Khelo India in Gulmarg گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے چوتھے مرحلے کے دوسرے دن دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج گلمرگ میں اسکی مونٹرنگ، سنو بورڈنگ اور الپائن سکیانگ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔

گلمرگ کھیلو انڈیا:کھلاڑی جوش و جذبے سے لبریز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 2:22 PM IST

گلمرگ کھیلو انڈیا

گلمرگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے روز آج گلمرگ میں اسکی مونٹرنگ، سنو بورڈنگ اور الپائن سکیانگ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے مقابلوں کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف منتظمین نے کھیلو نڈیا کے چوتھے ایڈیشن کے مقابلوں کے لئے کافی تیاریاں کر رکھی ہے وہیں کھلاڑی بھی کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران اپنی طرف سے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بات گئی۔کھیلو انڈیا کے مقابلوں میں

اسکی مونٹرنگ کی بات کرے تو جہاں جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کے پاس ہوم ایڈونٹیج ہوگا۔اس سے انہیں یقین فائدہ ہو سکتا ہے مگر دیگر ریاستوں سے آئے کھلاڑی اپنی محنت پر بھروسہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج عالمی شہرت یافتہ سکی ریزورٹ گلمرگ میں چوتھے کھیلو اِنڈیا گیمز کے سنو سپورٹس ایونٹ کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود اور امورِ داخلہ نسیتھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سرمائی کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ 600 سے زائد کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم موقعہ ہے جو اِس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلوں اور کھیلوں کے شائقین کو دعوت دی کہ وہ جموں کشمیر کی گرمجوشی سے لطف اندوز ہوں، الپائن سکی، نارڈک سکی، برف کوہ پیمائی کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں اور زمین پر جنت کے ناقابل یقین نظاروں اور ضیافتوںسے بھی لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ میں ’غیر معیاری سکی انفراسٹرکچر‘ پر عمر عبداللہ کا حکومت پر طنز

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ چوتھے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں میں اگلے چار دنوں میں سکی ڈھلوان پر سخت محنت، مہارت، لگن اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا اعزاز دیںگے اور مجھے یقین ہے کہ اِس سے تمام ٹیموں کے درمیان بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کی تجدید ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.