ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شب معراج کی تعطیل 7 کے بجائے اب 8 فروری کو ہوگی

Shab e miraj شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔ معراج عالم کے بڑے دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

jk-govt
jk-govt
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 8:39 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 10:56 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو شب معراج کے تعطیل 7 فروری کے بجائے 8 فروری کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے باضابطہ طور ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے عمومی انتظامیہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کی تعطیل بدھ یعنی 7 فروری کو نہیں ہوگی، بلکہ اس تعطیل کی تاریخ کو تبدیل کر کے بدھ کے بجائے جمعرات یعنی 8 فروری مقرر کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ 7 فرورری کو منائی جارہی ہیں۔اس مناسبت سے وادی بھر میں چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہوں، اور زیارت گاہوں میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا یے۔ جہاں پر ختمات المعظمات اور درود ازکار کی خصوصی محفلیں آراستہ ہوں گی۔وہیں امام و خطیب فلسفہ معراج پر روشنی ڈالیں گے۔

کشمیر میں اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد ہوگی، جہاں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر عبادت و ریاضت میں محو رہ کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی مغفرت طلب کریں گے۔

اس حوالے سے وادی کے طول عرض سے زائرین کی بڑی تعداد شب خوانی کی خاطر درگاہ حضرت بل پہنچے گی جہاں نماز عشاء کے بعد شب بیداری کا سلسلہ نماز فجر تک جاری رہے گا۔ شب خوانی کے دوران درگاہ شریف میں واعظ تبلیغ ،درود و ازکار ،ختمات المعظمات اور خصوصی دعائے مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: معراج العالم (ص) کے سلسلے میں ترال انتظامیہ کی میٹنگ منعقد

اس بیچ شب معراج کے سلسلے میں انتظامیہ نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو لوگوں کو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.