گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے نونر میں ایک بڑے رقبے پر محکمہ سری کلچر نے ایک ملبری نرسری قائم کی ہے جہاں سے غنچے ابریشم صنعت سے وابستہ افراد کو ملبری کے پتے مہیا کئے جاتے ہیں۔
ملبری کے پودوں کی تعداد بڑھانے کے لئے سرکار نے اسی علاقے میں پچاس سے زیادہ کنال سرکاری اراضی کو دو سال قبل منتقل کیا گیا تاکہ اس اراضی کو اسی صعنت کےفروغ دینے کے کام میں لیا جائے اور اس زمینی رقبے پر بھی جدید قسم کے ملبری کے پیڈ لگائیں جائیں۔ تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس اراضی پر ملبری پودوں کی شجر کاری نہیں کی گئی۔ نیز نہ ہی اس اراضی کی دیوار بندی کے لئے بھی کوئی ڈی پی آر بنایا گیا۔
اس جوالے سے جب ضلع سریکلچر آفسر گاندربل سید عنایت فاضلی سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا چونکہ اُن کے پاس گاندربل کا اضافی چارج ہے۔ اس لئے انہیں اس حوالے سے زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ تاہم اس حوالے سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد اُنہوں نے ڈاریکٹریٹ کو آج ہی ایک خط روانہ کیا ہے۔ اس اراضی کو ڈیولپمنٹ کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی بھی کہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنٹرل سیری کلچر ریسرچ ٹریننگ سنٹر میں تین روزہ ٹریننگ پروگرام
اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں مزید دو علاقوں میں محکمہ کو سرکاری اراضی منتقل کی گئی ہے اور اُنہوں نے اپنے اعلیٰ افسران کو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔دریں اثنا ریشم صعنت سے اب زیادہ سے زیاہ لوگ راغب ہو رہے ہیں ۔سرکار یہ یونٹ قائم کرنے کے لئے مالی معاونت بھی کر رہی ہے۔