ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کا کروڑ پتی امیدوار- شامل لال شرما - BJP Millionaire Candidate

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 2:32 PM IST

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جہاں مقروض امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں، وہیں بی جے پی کے شام لال شرما جیسے کروڑ پتی امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

بی جے پی کا کروڑ پتی امیدوار- شامل لال شرما
بی جے پی کا کروڑ پتی امیدوار- شامل لال شرما (ای ٹی وی بھارت)

جموں: اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نامزدگیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اور سابق وزیر شام لال شرما نے دوبارہ پرچہ نامزدگی جموں نارتھ اسمبلی نشست پر بی جے پی کی ٹکٹ پر داخل کی ہے۔ شامل لال شرما سال 2014کا الیکشن ہار گئے تھے۔ گرچہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان کی قسمت نہیں چمکی تاہم گزشتہ دس برسوں کے دوران سونے کی بڑھتی قیمتوں نے شام لال کی قسمت ضرور روشن کر دی ہے۔ اس کی زوجہ کی ملکیت میں سونے کی قیمت تقریباً تین گنا بڑھ گئی۔ یہی نہیں شام لال کی بیوی کی آمدن میں بھی گزشتہ دس برسوں کے دوران دوگنی ہو گئی ہے۔ وہیں شام لال کی کمائی میں بھی تقریباً 6 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ معلومات شام لال شرما کی جانب سے نامزدگی داخل کرتے وقت جمع کرائے گئے حلف نامہ میں دی گئی ہے۔ حلف نامے میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت شام لال کی زوجہ کے پاس 172 تولہ سونا ہے، جس کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ سال 2014 میں شام لال کی بیوی کے پاس 160 تولہ سونا تھا جس کی قیمت تقریباً 41 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔ سال 2014 میں سونے کی فی تولہ قیمت 28 ہزار روپے تھی جو اس وقت 70 ہزار روپے فی تولہ سے بھی زیادہ ہے۔

سال 2014 میں شام لال شرما کے پاس تقریباً 9 کروڑ روپے کے اثاثے اور تقریباً 1.7 کروڑ روپے کی واجبات تھیں۔ اس وقت شام لال کے اثاثے تقریباً 15 کروڑ روپے ہیں اور واجبات تقریباً 1.7 کروڑ روپے ہیں۔ اہلیہ کے پاس تقریباً 2 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی الطاف بخاری چھانہ پورہ اسمبلی نشست پر سیاسی دنگل کے لئے پر عزم، جانئے بخاری کے اثاثوں کی مالیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.