ETV Bharat / jammu-and-kashmir

افسر شاہی عوامی حکومت کا متبادل نہیں: پی ڈی پی لیڈر - JK Assembly Elections

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2024, 6:47 PM IST

جموں کشمیر میں جہاں انتخابات کے دوران دفعہ 370کی واپسی، مفت بجلی فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے ووٹ بٹورے جا رہے ہیں وہیں حکومت کو جوابدہ بنانے کی غرض سے لوگوں سے بیروکریسی کے خاتمے کے لیے عوامی حکومت منتخب کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی جا رہی ہے۔

ا
پی ڈی پی امیدوار، رفیق نائک (ای ٹی وی بھارت)
افسر شاہی عوامی حکومت کا متبادل نہیں: پی ڈی پی لیڈر (ETV Bharat)

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سیاسی (انتخابی و تشہیری) مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڑ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں ترال حلقہ انتخاب کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) امیدوار رفیق احمد نایک نے منگل کو دھوبی ون، مونگہامہ،کھاسی پورہ، کہلیل اور اور مضافات کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران لوگوں سے کئی وعدے کیا۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پی ڈی پی کے ایجنڈے اور منشور کو دیکھتے ہوئے انہیں سپورٹ کریں۔ خطاب کے دوران نائک نے کہا ’’بیورو کریسی (افسر شاہی) میں عوامی معاملات حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ عوامی حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے، جبکہ بیورو کریسی میں لال فیتہ شاہی اور اقرباء پروری کی مثالیں عام ہوتی ہیں اس لیے عوام کو جمہوری نظام میں اپنی حصہ داری ڈالی چاہیے تاکہ ایک ایماندار اور باصلاحیت لیڈر عوام کے سامنے جوابدہ ہو۔‘‘

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے رفیق احمد نایک نے بتایا کہ وہ ’’پر امید ہیں کہ ترال کی سیٹ جیت چکے ہیں البتہ اعلان کرنا باقی ہے‘‘ اور ان طاقتوں کو پتہ چلے گا کہ جو ہمارے ووٹ بینک اور سیاسی ساخت پر سوالات پوچھ رہے تھے۔ واضح رہے کہ ترال نشست پر پارٹی سے وابستہ دیرینہ لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ، جو کہ پی ڈی پی کے ترجمان بھی تھے، عرصہ دراز سے اس نشست پر پی ڈی پی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی آس لگائے بیٹھے تھے، تاہم پی ڈی پی کی جانب سے رفیق نائک کو منڈیٹ دئے جانے سے دلبرداشتہ، سنگھ نے نہ صرف پی ڈی پی ترک کی بلکہ انجینئر رشید کی حمایت سے ترال نشست پر ہی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماضی میں الیکشن بائیکاٹ کے لئے این سی، پی ڈی پی ذمہ دار‘ - NC PDP Responsible for Boycott

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.