ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے اہلن گڈول میں پانچ روز بعد فوج کا آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب - Gadole Search Operation Called off

اننت ناگ کے اہلن گڈول میں عسکریت پسندوں کو بے اثر کرنے کے لیے پانچ دنوں تک تلاشی مہم چلانے کے بعد آج فوج نے اس آپریشن ختم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے سے عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اننت ناگ کے اہلن گڈول میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
اننت ناگ کے اہلن گڈول میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 15, 2024, 10:45 AM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اہلن گڈول جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے خلاف انٹی ملیٹنٹ آپریشن پانچ روز کے بعد ختم کر دیا گیا۔ آپریشن کے پہلے روز ابتدائی مرحلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ایجنسی کے ایک افسر نے بتایا کہ کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقے میں 10 اگست کو شروع ہونے والا آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جنگلاتی علاقے میں چھپے ہوئے تین سے چار عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی تھی، تاکہ انہیں جلد سے جلد مار گرایا جائے۔

اننت ناگ کے اہلن گڈول میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب
اننت ناگ کے اہلن گڈول میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب (ETV Bharat)

تاہم چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے علاقے کی جغرافیائی ساخت (ٹپوگرافی) کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ پر آپریشن چل رہا تھا وہاں جنگلاتی پٹی پر ایک ہزار فٹ کی بلندی پر گھنا جنگل ہے، جہاں ڈھلان والی چوٹیوں میں آپریشن چلانا کافی دشوار تھا، راستہ نہ ہونے کے سبب فورسز کو نقل و حمل میں بھی کافی دشواری تھی۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کا سراغ لگایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس سے منسلک متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ انکاؤنٹر میں افسر اور ایک عسکریت ہلاک، شدید فائرنگ کے درمیان سرچ آپریشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.