ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے پہنو علاقے میں یرقان بیماری پھوٹ پڑنے سے عام لوگوں میں تشویش

ضلع شوپیان کے پہنو دیہات میں یرقان بیماری پھیلنے سے عام لوگوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر واقع پہنو اور اسکے کچھ ملحقہ علاقوں میں گُذشتہ چند روز سے لوگ یرقان کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شوپیان کے پہنو علاقے میں یرقان بیماری پھوٹ پڑنے سے عام لوگوں میں تشویش
شوپیان کے پہنو علاقے میں یرقان بیماری پھوٹ پڑنے سے عام لوگوں میں تشویش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 1:30 PM IST

شوپیان کے پہنو علاقے میں یرقان بیماری پھوٹ پڑنے سے عام لوگوں میں تشویش

شوپیان: ضلع شوپیان میں پینے کے پانی کی ناقص سپلائی کے سبب مختلف گاؤں میں لوگ خاص طور پر بچے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں کافی تشویش کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں چک بد علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں محکمہ جل شکتی کی طرف سے جو پانی فراہم کیا جاتا ہے، ممکنہ طور پر وہ پانی گندا ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندے اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہیں جو پانی فراہم کیا جاتا وہ بغیر فلٹریشن کے نلوں میں آتا ہے جو اس بیماری کی وجہ ہے۔ ادھر اس حوالہ سے محکمہ صحت کے بلاک میڈیکل آفسر شوپیان محمد یوسف نائیکو نے ای ٹی وی بھارت اردو کو فون پر بتایا کہ ضلع شوپیاں کے علاقوں میں پینے کے پانی میں گندگی کی وجہ سے کئی بار یرقان و ہیپٹائٹس بی کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ یہ بیماری گندا پانی پینے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد

انہوں نے بتایا کہ پہنو علاقے میں بھی گندے پانی کی وجہ اس بیماری کے دو مثبت کیس سامنے آئے جس کے فوراً بعد محکمہ صحت کی ایک ٹیم اس علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے تیس لوگوں کے سیمپل ٹیست کے لیے لیے ہے جن کے ابھی نتائج آنے باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے علاقے کے لوگوں احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.