ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں سینکڑوں جعلی گَن لائسنس ضبط - Fake Gun License - FAKE GUN LICENSE

جموں پولیس نے دوران شب ایک زیر تعمیر مکان سے بندوق کے فرضی 435لائسنس برآمد کیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس ضمن میں تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جموں میں سینکڑوں جعلی گَن لائسنس ضبط
جموں میں سینکڑوں جعلی گَن لائسنس ضبط (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 8:02 PM IST

جموں: جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پولیس نے جعلی بندوق لائسنس کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گڈی گڑھ، ستواری کے رہنے والے گن ہاؤس آپریٹر کے زیر تعمیر مکان سے بندوق کے فرضی 435 لائسنس برآمد کیے ہیں۔ کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جموں پولیس کے مطابق یہ جعلی لائسنس ملک کی مختلف ریاستوں میں رہنے والے لوگوں کے نام پر بنائے گئے ہیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کچھ ٹیمیں ریاست سے باہر بھی بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی جموں ونود کمار نے کہا جموں پولیس جعلی لائسنس بنانے کے مقصد کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹھوس اطلاع موصول ہونے کے بعد گڈی گڑھ علاقے میں گن ہاؤس آپریٹر تیرتھ سنگھ کے زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ایک بیگ سے 435 جعلی لائسنس برآمد ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تیرتھ سنگھ کا کرن نگر، گڈی گڑھ اور کنجوانی میں گن ہاؤس ہے۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں جعلی بندوق کے لائسنس کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع اور ملک بھر میں رہنے والے 3 لاکھ فرضی بندوق کے لائسنسوں کا پہلے ہی پردہ فاش کیا جا چکا ہے اور سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس میں کئی آئی اے ایس افسران کے نام بھی شامل ہیں۔

تیرتھ سنگھ کے مختلف رابطوں کا پتہ لگانے کے لیے جموں پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جموں پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اور یہ چھاپہ مار کارروائی ٹھوس معلومات کی بنیاد موصول ہونے کے بعد بدھ کی رات گڈی گڑھ علاقے میں ہاورڈ کالج کے قریب انجام دی گئی۔ گن لائسنس برآمد کیے جانے کے بعد ملزم کا سابق ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Govt Lifts Ban on Gun License جموں کشمیر میں گن لائسنس کی اجرائی پر پابندی ختم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.