ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مطلوب، فرار ملزموں کو پکڑنے کے لیے جموں پولیس کی نئی پہل

جموں پولیس نے اشتہاری مجرموں کو پکڑنے کے لیے اشتہاروں کے ذریعے اور ڈھول نگاڑوں بجا کر عوام سے ان مجرمروں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 6:21 PM IST

مطلوب، فرار ملزموں کو پکڑنے کے لیے جموں پولیس کی نئی پہل
مطلوب، فرار ملزموں کو پکڑنے کے لیے جموں پولیس کی نئی پہل
مطلوب، فرار ملزموں کو پکڑنے کے لیے جموں پولیس کی نئی پہل

جموں: جموں پولیس نے مطلوب ملزموں کے خلاف ایک انوکھی کارروائی شروع کی ہے۔ ان مطلوب ملزمان کو پکڑنے کے لیے جموں پولیس کی جانب سے ان کے گھروں کے باہر سمیت دیگر عوامی مقامات پر اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کے پوسٹر بھی چسپاں کیے جا رہے ہیں۔ جموں پولیس کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ ان ملزمان کے متعلق کسی بھی جانکاری کو فوری طور پر پولیس تک پہنچائیں اور ان ملزمان کو پکڑنے میں پولیس کا تعاون دیگر ایک اچھے شہری کا ثبوت دیں۔

پولیس کے مطابق یہ مطلوب ملزمان اپنی گرفتاری سے طویل عرصہ سے بچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ جموں پولیس ملزمان کے گھروں کے گرد ڈھول نگاڑے بجا کر عوام کو آگاہ کر رہی ہے۔ لوگوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ ’’اگر کسی کو اشتہاری مجرم کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر پولیس کو سونپ دیں، یا وہ اشتہاری مجرم خود کو پولیس کے سپرد کریں۔ بصورت دیگر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 23 عسکریت پسند اشتہاری مجرم قرار، ایس ایس پی کشتوار

واضح رہے کہ مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں کورٹ نے کئی ملزمان، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے فرار ہیں، کو مطلوب اور اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ ان اشتہاری مجرموں کو پکڑنے کے لئے پولیس نے اب یہ نئی پہل شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.