جموں: الیکشن کمیشن کی جانب سے جموں پارلیمانی نشست کے لیے انتخاب لڑنے والے 22 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں قومی سطح کی جماعتوں کے اپنے انتخابی نشان ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو الگ نشانات دیئے گئے ہیں۔
جموں لوک سبھا سیٹ پر انتخابی مہم بدھ کی شام کو ختم ہو جائے گی۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے اپنی طاقت لگائی ہے، اور سیاسی پارٹیوں نے گھر گھر جاکر عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ گلیوں، محلوں اور چوک چوراہوں پر انتخابی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پُرامن الیکشن کے لیے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،اس کے علاوہ ایل او سی اور بین الاقومی سرحد پر سکیورٹی فورسز باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے ، تاکہ کوئی ملک دشمن عناصر انتخابات میں خلل نہ ڈالے۔
مزید پڑھیں:
- لوک سبھا انتخابات دوسرا مرحلہ: جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
- جموں پارلیمانی نشست: جہاں مختلف طاقتوں کا ہوگا تصادم
یار دہے کہ جموں پارلیمانی سیٹ کے لیے 18 اسمبلی حلقوں میں کُل 1780738 ووٹر ہیں، جن میں 921053 مرد اور 859657 خواتین ہیں۔ اس سیٹ میں 28 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔اس سیٹ پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جنگل کشور شرما کا مقابلہ کانگریس سینیئر لیڈر رمن بھلا سے ہے۔ ضنگل کشور نے اس سیت پر دو بار الیکشن جیتا ہے۔
بتادیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل 26 اپریل کو شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 89 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوں گے۔