بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے منگل کو جموں کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء (کنٹرا بینڈ/سائیکو ٹراپک) بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق انہیں باوثوق ذرائع سے منشیات فروشی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے چرار شریف علاقے میں ایک خاص جگہ پہنچ کر ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر CH04A- 4603 کو روک کر اس میں سوار تین افراد کے ساتھ ساتھ گاڑی کی بھی تلاشی لی۔
بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوروان تقریباً چھ کلوگرام وزنی ممنوعہ پوست کا بھوسہ برآمد کیا گیا۔ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن چرار شریف کی ٹیم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں انجام دی۔ پولیس نے منیشات ضبط کرکے گاڑی میں سوار تینوں منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا اور منشیات فروشی میں استعمال کی گئی گاڑی کو بھی پولیس نے موقع پر ہی سیز کر لیا۔
گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت غلام محمد ہنڈرو ولد غلام احمد ہنڈرو، عاقب احمد ہنڈرو ولد غلام احمد ہنڈرو، محمد مقبول ہنڈرو ولد غلام احمد ہنڈرو کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے کے رہائشی ہیں۔ بڈگام پولیس نے اس کیس سے متعلق ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر زیر نمبر 64/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چرار شریف میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے خلاف بولنے والا بی جے پی کارکن ڈرگ کیس میں ہی گرفتار - BJP WORKER ARRESTED IN DRUG CASE