ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی، دیکھیے کس کو کہاں سے ٹکٹ ملا؟ - JK Assembly Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 7:06 AM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے پہلے 44 امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ جسے کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا اور 15 امیدواروں کی فہرست دوبارہ جاری کی۔ وہیں آج کانگریس نے بھی اپنی پہلی فرست جاری کی ہے۔

JK Assembly Election 2024
کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی (Photo: ANI)

نئی دہلی: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

اس سلسلے میں کانگریس نے منگل کو نو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس فہرست کا اعلان کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یونین ٹیریٹری میں 88.06 لاکھ ووٹر ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات 2024 میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹوں کا اتحاد ہے۔ جانکاری کے مطابق کانگریس کی پہلی فہرست میں غلام احمد میر کو دورو سے اور وقار رسول وانی کو بانہال سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پیرزادہ محمد سید اننت ناگ سے جبکہ شیخ ریاض ڈوڈہ سے الیکشن لڑیں گے۔

وہیں سریندر سنگھ چنی کو ترال سیٹ سے، امان اللہ منٹو کو دیوسر سے، شیخ ظفر اللہ کو اندروال سے، ندیم شریف کو بھدرواہ سے اور پردیپ کمار بھگت کو ڈوڈا ویسٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو نیشنل کانفرنس نے 18 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اس فہرست کو اپنی رضامندی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے راج پورہ سے غلام محی الدین میر، جین پورہ سے شوکت حسین غنی، شوپیاں سے شیخ محمد رفیع اور ڈی ایچ پورہ سے سابق وزیر سکینہ ایتو کو اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ پیرزادہ فیروز احمد دیوسر سے، چودھری ظفر احمد لارنو سے، عبدالمجید لارمی اننت ناگ ویسٹ سے، ڈاکٹر بشیر احمد ویری (بجبہاڑہ) سے، ریاض احمد خان اننت ناگ ایسٹ سے، الطاف احمد کالو پہلگام سے، محبوب اقبال بھدرواہ سے، خالد نجیب سہروردی سے۔ ڈوڈا سے ارجن سنگھ راجو، بانہال سے سجاد شاہین، کشتواڑ سے سجاد کچلو، پڈر ناگاسانی سے پوجا ٹھوکر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

قبل ازیں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے معاہدے کے مطابق نیشنل کانفرنس 90 میں سے 51 سیٹوں پر اور کانگریس 32 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ پانچ نشستوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ دونوں پارٹیوں نے سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس پارٹی کے لیے ایک ایک سیٹ چھوڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں این سی، کانگریس کا 85 سیٹوں پر اتحاد، 5 سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ

بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.