ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر کے حجاج کرام کا آخری قافلہ سرینگر پہنچا - HAJ PILGRIMS AT SRINAGAR AIRPORT

بیت اللّہ کی زیارت کے بعد جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی آخری پرواز آج سرینگر پہنچی۔ حاجیوں کے آخری قافلے میں 317 حجاج کرام تھے۔

HAJJ PILGRIMS AT SRINAGAR AIRPORT
حج 2024 جموں و کشمیر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 12:27 PM IST

سرینگر: امسال جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار 8 عازمین فریضہ حج انجام دینے کے لیے گئے جن میں 11 عازمین وہاں شدید گرمی کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ عازمین کا آخری قافلہ سرینگر واپس پہنچ گیا ہے، تاہم دو عازمین سعودی عرب میں ہی ہیں کیونکہ ایک حاجی اہسپتال میں زیر علاج ہیں اور دوسرے ان کے ساتھ ان کے خاوند وہاں موجود ہیں۔

اس حوالے سے حکام نے کہا کہ اگرچہ آخری پرواز جمعرات کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہچنا تھا، تاہم اسے منسوخ کر دیا گیا اور دوبارہ جمعہ کی صبح کے لیے شیڈول کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس سال خطے کے سات ہزار سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ ان میں سے تقریباً چھ ہزار آٹھ سو افراد سرینگر ایمبریکیشن پوائنٹ کے ذریعے روانہ ہوئے۔ جبکہ 500 سے زائد عازمین دیگر ایمبریکیشن پوائنس سے سفر محمود پر روانہ ہوئے ان میں کئی غیر محرم خواتین بھی شامل تھیں۔

اس سے قبل بیت اللّہ کی زیارت کے بعد 23 جون کو جموں وکشمیر کے حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتے کی رات سرینگر پہنچی۔ 322 حاجیوں پر مشتمل پر یہ پہلا قافلہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رات 9 بج کر 15 منٹ پر سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچا۔ اس موقعے پر جموں و کشمیر حج کمیٹی کے ارکان، پولیس افسران اور ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: 322 حاجیوں کا پہلا قافلہ ہفتے کی رات سرینگر پہنچا

حج 2024 کا اختتام، سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث کشمیر کی 5 خواتین عازمین کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.