ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ پہنچے دہلی، امیت شاہ اور نریندر مودی سے ملاقات متوقع

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ دہلی پہنچے جہاں امیت شاہ، نریندر مودی سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔

ا
عمر عبداللہ جموں کشمیر یوٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

سرینگر (نیوز ڈیسک) : جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کو دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں اور وہ ممکنہ طور آج شام وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ این ڈی اے حکومت کے کئی دیگر وزراء، لیڈران سے بھی ممکنہ طور ملاقات کریں گے۔ یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عمر عبداللہ کا یہ قومی دارالحکومت کا پہلا دورہ ہے۔

نیشنل کانفرنس (این سی) ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے دہلی پہنچ چکے ہیں تاہم وزیر اعظم برکس کانفرنس کے سلسلے میں اس وقت روس میں ہیں اور آئندہ کل وہ دہلی واپس لوٹ رہے ہیں اور عمر عبداللہ ممکنہ طور پر آئندہ کل مودی سے ملاقات کریں گے۔ این سی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوئی حالیہ کابینہ میٹنگ کے دوران جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے سے متعلق قرارداد پاس کی تھی۔

کابینہ کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اپنی مہر ثبت کر دی اور اسے اعلیٰ حکام کو روانہ کیا۔ یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کی پہلی کابینہ میں ریاستی درجہ کی قراردار پاس کیے جانے جبکہ دفعہ 370سے متعلق ’’پر اسرار‘‘ خاموشی اختیار کیے جانے پر کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے این سی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن لیڈران کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اپنی انتخابی تشہیری مہم میں دفعہ 370کی بحالی سے متعلق جدو جہد جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں دفعہ 370کو این سی نے فراموش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف اٹھا کر اسمبلی اراکین کو حیران کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.