ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سمیع اللہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Apni Party Meeting in Pulwama: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور انچارج پلوامہ ڈاکٹر سمیع اللہ نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے علاقے چیکہ پورہ نیوہ، کوئیل علاقوں کا دورہ کیا۔

اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سمیع اللہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 6:10 PM IST

اپنی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سمیع اللہ نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔ وادی کی تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم بھی زوروں پر جاری ہے۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں میں مسلسل پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ آنے والے انتخابات ان کے پارٹی کے امیدوار کو جیت ملے۔ ڈاکٹر سمیع اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی مستقبل جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا ہے کیونکہ پڑھے لکھے نوجوان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

ڈاکٹر سمیع اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کام کر رہی ہے. جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کرے گی۔ کیونکہ جموں و کشمیر کے لیے روزگار وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر میں بی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملے گی کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔اسی بنیاد پر عام لوگ انتخابات میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.