ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر میں رواں برس کے آخر تک اسمارٹ واٹر میٹر نصب کئے جائیں گے - Smart Water Meter

وادی کشمیر میں اسمارٹ بجلی میٹر کی تنصیب کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ابھی بھی متعدد علاقوں میں بجلی اسمارٹ میٹر نصب نہیں کیے گئے ہیں۔ وہیں اب لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اسمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب کا منصوبہ منظور کیا ہے۔

سرینگر میں رواں برس کے آخر تک اسمارٹ واٹر میٹر نصب کئے جائیں گے
سرینگر میں رواں برس کے آخر تک اسمارٹ واٹر میٹر نصب کئے جائیں گے (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 5, 2024, 12:02 PM IST

Updated : Jul 5, 2024, 12:15 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں اسمارٹ واٹر میٹر (Smart Water Meter) نصب کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ ایسے میں جموں کشمیر انتظامیہ پانی کے معقول استعمال کو یقینی بنانے کے لئے رواں برس کے آخر تک یہ سمارٹ واٹر میٹر نصب کرنے جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کو جل شکتی محکمہ کی جانب سے مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جائے گا۔ جس کا پہلا مرحلہ سرینگر ضلع میں شروع کیا جا رہا ہے۔

محکمہ جل شکتی کے مطابق کشمیر میں اسمارٹ واٹر میٹر نصب کرنے کی تجویز آخری مرحلے میں ہے اور اس پر عمل درآمد اس برس کے آخر میں ہی شروع ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ بعد میں دیگر زمرے اس کے دائرہ کار میں لائے جائیں گے۔ جل شکتی محکمہ کے چیف انجینئر نے کہا ہے کہ ’’واٹر میٹر متعارف کرانے میں وقت لگے گا لیکن شروعات ہو چکی ہے اور جلد ہی بلنگ (billing) کے عمل کی مدت اور ادائیگی کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ بل ماہانہ یا سہ ماہی ہو سکتی ہے جو کہ فیزبلٹی اور دیگر عوامل پر منحصر ہے۔ تاہم جموں کشمیر واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے سے ہی وصولا جائے گا۔ ایسے میں اسمارٹ واٹر میٹر پانی کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے اور اس کے غلط استعمال کو ختم کرنے میں مدد کریں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پانی کے میٹر کی غلط ریڈنگ کے الزام میں 10 ملازمین معطل

Last Updated : Jul 5, 2024, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.