ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عالمی یوم خواتین پر ملئے ان کاروباریوں سے جن کی وزیر اعظم نے کی ستائش - kashmiri women entrepreneurs

International Women's Day خواتین کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بد سلوکی جیسے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے۔

international-womens-day-pm-lauds-efforts-of-women-entrepreneurs-in-kashmir
عالمی یوم خواتین: وزیر اعظم نے کشمیری خاتون کاروباریوں کے جزبے کی ستائش کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 5:22 PM IST

Updated : Mar 8, 2024, 7:55 PM IST

عالمی یوم خواتین پر ملئے ان کاروباریوں سے جن کی وزیر اعظم نے کی ستائش

سرینگر:عورتوں کی لا زوال قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرنے اور معاشرے میں انھیں جائز مقام اور مردو کے برابر حقوق دلوانے کے لئے 1911سے خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

اس دن کی مناسب سے کئی تقریبات اور سمینارز کا انعقاد میں عمل میں لایا گیا یے۔جن میں کہیں پر خواتین کے مسائل ابھارے گیے،تو کہیں پر خواتین کی صلاحیت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ایسے میں وادی کشمیر میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور نہ صرف تعلیم، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فن، ادب، آرٹ اور کھیل کود میں اپنا نام روشن کر رہی ہیں، بلکہ اب کامیاب کاروباری کے طور پر بھی سامنے آرہی ہیں۔اور اس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ملک کے وزیر اعظم نریندد مودی نے اپنے کشمیر دورے کے دوران ان چند خواتین کاروباریوں سے بھی بات چیت کی جو کہ اس وقت نہ صرف خود روزگار کما رہی ہیں، بلکہ دوسروں کو بھی روزگار دینے کی اہل بن گئیں ہیں اور ان میں جن خوش قسمت خاتون کاروباریوں کو وزیر اعظم کے ساتھ بات کرنے کو موقعہ ملا انہیں میں سرینگر سے تعلق رکھنے والی احتشام مجید بٹ ہے۔

احتشام نے بیکینگ کا پیشہ اختیار کیا اور آج کی تاریخ میں ان کی ماہانہ آمدن تقریبا"دو لاکھ روہے کماتی ہیں۔ اس ہونہار نے فوڈ ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کیا ہے۔ ایسے میں انہوں نےسرکاری نوکری کے بجائے خود روزگار کمانے کو ترجیحی دی۔اس طرح یہ بہتر اور باعزت طریقے سے روزگار کما رہی ہیں بلکہ دوسروں کو بھی روزگار دینے کے لائق بن چکی ہے۔

وہیں گاندربل ضلعے سے تعلق رکھنے والی ڈیری شعبے سے وابستہ حمیدہ بانو کو بھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرنے اور بطور کاروباری اپنے تجریبات ساجھا کرنے کا موقع ملا۔حمید نے نے این آر ایل ایم کے تحت گائے پالن سے دودھ کی پیدوار میں نمایاں کامیابی پائی ہے۔ایک گائے سے اس نے اپنے ڈیری فارم کی شروعات کی ہے اور آج حمیدہ کئی علاقوں میں دودھ سپلائی کر کے اچھا خاصا منافع کماتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خواتین کا عالمی دن 2024: بھارت کی ٹاپ ٹین کاروباری خواتین

اس موقعے پر وزیر اعظم نے ان دنوں کامیاب خاتون کاروباریوں ک لگن، تن دہی اور محنت کی ستائش کی اور کاروبار میں توسیع کی خاطر سرکار کی جانب سے مزید تعاون کی پیش کش بھی کی۔ اقوام متحدہ کے مطابق خواتین کی مساوی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی کے ہدف کا حصول ناممکن ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2024, 7:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.