شوپیان: ضلع شوپیاں میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران شجرکاری مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف مقامات پر سینکڑوں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو جنگلات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی ۔طلبا و طالبات کو سیر کے لیے روانہ کیا گیا۔
اس تقریب کی صدارت محکمہ جنگلات کے نالہ رومشی رینجر غلام نبی چوہان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ فارسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکار ،فارسٹر اور عام لوگ بھی تھے۔اس دوران نالہ رومشی کے رینجر غلام نبی چوہان نے بتایا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس خطہ کو سبز وشاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے، زمینوں کو آباد کرنے کیلئے شجر کاری، شجر پروری انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارامولہ میں چنار شجرکاری پروگرام کا انعقاد
اس مہم کے دوران کیلر بلاک شوپیان میں ہزار سے زائد پیڑ لگائے گئے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے شجرکاری کی اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔شجرکاری کی وجہ سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے یہ مہم جاری رہنی چاہئے۔