ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا: جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقع پر احتجاج - Protest at Jamia Masjid Srinagar

Insolence in Glory of Holy Prophet is Unbearable سرینگر کی جامع مسجد میں آج جمعہ کے موقع پر جی ایم سی سرینگر واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر حکومت سے گستاخ کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 5:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں زیرتعلیم ایک غیرمقامی طالب علم کی جانب سے کالر ایپ پر پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی کوشش کرنے کے خلاف جامع مسجد سرینگر میں عوام نے صدائے احتجاج بلند کیا۔ اس موقع پر مسلمانوں نے ’اس طرح کی حرکت ناقابل قبول قرار دیا‘۔ مصلیوں نے کہا گیا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعظیم ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اور اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا: جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقع پر احتجاج (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی سرینگر کے این آئی ٹی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ دانستہ طور یہاں کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور مجروح کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ وہیں امام حی نے میرواعظ کی نظر بندی اور توہین رسالت مآبﷺ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کی آئے روز نظر بندی سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ توہین رسالت کے مرتکب شخص کے خلاف سنگین کارروائی عمل میں لاکر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو انتظامیہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں ایک بار پھر نظر بند کرکے ان کی دینی اور منصبی ذمہ داریوں کی دائیگی پر قدغن عائدکئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کو آج صبح ہی مطلع کیا گیا کہ وہ گھر میں نظربند ہیں اور انہیں آج جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میرواعظ کی نظر بندی چند دن قبل جی ایم سی سرینگر میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے واقعہ کے پیش کی گئی ہے۔ جبکہ اس دوران انجمن اوقاف کے نائب صدر اور مرکزی جامع مسجد کے امام حی جناب سید احمد سعید نقشبندی نے جی ایم سی واقعہ کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی عزت و حرمت مسلمانوں کیلئے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اور اس ذات مقدس کیخلاف کسی بھی قسم کی توہین آمیز حرکات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.