ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ - Chenab Rail Bridge - CHENAB RAIL BRIDGE

کنیاکماری سے جموں کشمیر کے کٹرا علاقے تک ہی ریل خدمات دستیاب ہیں، جبکہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے سنگلدان تک ہی ٹرین سروسز دستیاب ہیں، کٹرا سے سنگلدان تک ٹرین خدمات بحال ہونے کے بعد کشمیر سے کنیاکماری تک ٹرین خدمات دستیاب ہوں گی۔

انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ
انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ (Photo: Northern Railways)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 11:59 AM IST

Updated : Jun 21, 2024, 4:39 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : انڈین ریلوے نے جمعرات کو دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل پر آزمائشی سفر (ٹرائل رن) کا کامیاب تجربہ انجام دیا۔ یہ ٹرائل رن نئے تعمیر شدہ چناب ریل پل پر انجام دیا گیا۔ حکام نے تصدیق کی کہ جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں سنگلدان اور ریاسی کے درمیان واقع اس پل پر جلد ہی باقاعدہ ریل خدمات دستیاب ہوں گی۔

انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ (Northern Railways)

مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’’یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ، جموں و کشمیر کے سنگلدان سے ریاسی سیکشن کے درمیان میمو ٹرین کا کامیاب ٹرائل رن۔‘‘ یاد رہے کہ فی الحال کنیا کماری سے جموں کشمیر کے کٹرا علاقے تک ہی دستیاب ہیں جبکہ جبکہ کشمیر میں بارہمولہ ضلع سے سنگلدان تک ہی ٹرین چلتی ہے۔

ادھم پور - سرینگر - بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ، جس میں یہ پل بھی شامل ہے، سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹمیں 48.1 کلومیٹر بنیہال-سنگم سیکشن بھی شامل ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 فروری 2024 کو کیا تھا۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح اکتوبر 2009 میں کیا گیا تھا، جو قاضی گنڈ سے بارہمولہ تک 118 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس کے بعد کے مراحل میں جون 2013 میں 18 کلومیٹر بنیہال - قاضی گنڈ سیکشن اور جولائی 2014 میں 25 کلومیٹر ادھم پور - کٹرا سیکشن شامل تھے۔

چناب ریل پل دریائے چناب سے 359 میٹر (تقریبا 1,178 فٹ) بلندی پر ہے، جو آئیفل ٹاور سے تقریبا 35 میٹر اونچا ہے۔ 1, 315 میٹر لمبا یہ پل وادی کشمیر کو اینڈین ریلوے نیٹ ورک میں ضم کرنے کے ایک بڑے اقدام کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین سمیت 32 ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

Last Updated : Jun 21, 2024, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.