ترال: ترال کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت فوج کے 42 آر آر نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ ترال میں ایک مفت طبی/ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، پسماندہ طبقوں تک اہم طبی خدمات کو بڑھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے42 آر آر کی جانب سے آج بجہ ونی ترال کے میں ایک مفت طبی و ویٹر نر ی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مریضوں کا علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی ان میں تقسیم کی گئی ہے۔یہاں شیپ انمل ہسبنڈری کے ڈاکٹروں نے بھی فوج کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر یہاں مویشیوں کا علاج معالجہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
اس کیمپ میں فوج اور سیول ڈاکڑوں نے شرکت کر کے اس موقع پر سینکڑوں بیماروں کے ساتھ ساتھ درجنوں مویشیوں کا علاج کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے اسطرح کے کیمپ منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترال کے دور افتادہ علاقوں میں فوج کی جانب سے اس طرح کے اقدامات سے غریب عوام کو بہت حد تک فایدہ ملتا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے دور افتادہ علاقوں میں اسطرح کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔