ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج نے وادی گریز میں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے پورٹر بھرتی ریلی کا اہتمام کیا - Indian Army Conducts Porter Recruitment Rally - INDIAN ARMY CONDUCTS PORTER RECRUITMENT RALLY

Indian Army Conducts Porter Recruitment Rally جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے مقامی نوجوانوں کے لئے پورٹر بھرتی ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 4:09 PM IST

بانڈی پورہ : سرحد پر بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے، وادی گریز میں بھارتی فوج نے گریز اور بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوانوں کے لئے وادی گریز کے نیرو میں ایک پورٹر بھرتی ریلی کا انعقاد کیا۔ گریز کے ایک مقامی نوجوان عاطف احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے پورٹر بھرتی کے انعقاد پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے انہیں اپنی روزی روٹی کمانے میں مدد ملے گی۔

فوج نے وادی گریز میں بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے پورٹر بھرتی ریلی کا اہتمام کیا (Etv Bharat)

یہ ریلی وادی گریز میں چھ ماہ کی مدت کے لیے 600 اسامیوں کو پر کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، جس کا مقصد مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایک اور مقامی نوجوان اعجاز احمد نے کہا پورٹر بھرتی ریلی کے انعقاد کے لیے ہم ہندوستانی فوج کے شکر گزار ہیں کیونکہ ہمارے پاس سرحدی علاقوں میں روزی روٹی کمانے کے زیادہ مواقع نہیں ہیں۔میں نے 2019 میں اپنا بی اے مکمل کیا تھا لیکن روزگار کے کم مواقع کی وجہ سے ہم مختلف سرکاری یا نجی بھرتیوں کے بارے میں لاعلم رہتے ہیں، اس بھرتی میں حصہ لے کر ہمیں کم سے کم چھ مہینوں کے لئے روزگار فراہم ہو سکتا ہے۔ ۔

اس موقع پر فوج کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ بھرتی ریلی کا مقصد مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کےلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج خطے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.