ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج - Jammu Congress Protest - JAMMU CONGRESS PROTEST

جموں خطے میں بڑھتی عسکری کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس نے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا۔

کٹھوعہ حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج
کانگریس لیڈران نے کیا جموں میں احتجاج (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 6:33 PM IST

Updated : Jul 11, 2024, 6:42 PM IST

کٹھوعہ حملہ، کانگریس نے کیا جموں میں احتجاج (ای ٹی وی بھارت)

جموں (جموں کشمیر) : جموں خطے میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندوں کے حملوں کے خلاف جمعرات کو جموں شہر میں کانگریس نے مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی سرکار کی شدید نکتہ چینی کی۔ جموں کشمیر کانگریس کے صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں کانگریس کے کئی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی اور نے این ڈی اے، بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر وقار رسول نے مرکزی حکومت پر ’’عسکریت پسندوں کو روکنے میں ناکام‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ جموں کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ ’’جموں ڈویژن میں گزشتہ تین برسوں کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور ان حملوں میں تقریباً 40 فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔‘‘ وقار رسول نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر اور جموں و کشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کرتے وقت عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے کئی دعوے کئے۔ انتخابات کے دوران بھی ملک بھر میں اس کا ڈنکا بجایا گیا تھا لیکن حقیقت میں مودی حکومت عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔‘‘

وقار رسول نے کٹھوعہ کے پہاڑی علاقے میں حالیہ دنوں ہوئے عسکری حملوں کے حوالہ سے کہا: ’’اس سے پہلے بھی عسکریت پسندوں نے کٹھوعہ، ریاسی، ڈوڈہ، بھدرواہ جیسے علاقوں میں حملے کیے۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں اب تک عسکریت پسندوں کا اثر نظر نہیں آتا تھا لیکن اب ان جگہوں پر بھی آئے روز حملے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے تمام دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ آٹھ جولائی پیر کو کٹھوعہ ضلع میں عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔ کٹھوعہ میں ہوئے اس حملے کے خلاف جموں میں سماجی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھوعہ حملہ: پوچھ گچھ کے لیے متعدد لوگ حراست میں لیے گئے، سرچ آپریشن جاری - KATHUA ATTACK

Last Updated : Jul 11, 2024, 6:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.