ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جماعت اسلامی کے قائدین کو بھی جمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق ہے: امتیاز پرے - Imtiyaz Parray on Jamat e Islami - IMTIYAZ PARRAY ON JAMAT E ISLAMI

اپنی پارٹی کے لیڈر امتیاز پرے جماعت اسلامی کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید نشانہ بنایا۔ Jammu and Kashmir Assembly Elections 2024

امتیاز پرے
امتیاز پرے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 10:21 AM IST

بانڈی پورہ: اپنی پارٹی کے حلقہ سوناواری کے انچارج لیڈر امتیاز پرے نے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

اسی کے ساتھ امتیاز پرے نے منگل کو نیشنل کانفرنس پر حملہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کے خلاف عوام دشمن پالیسیاں اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق "جو پارٹی اب کہہ رہی ہے کہ وہ پی ایس اے (پبلک سیفٹی ایکٹ) واپس لے لیں گے، ان سے پوچھیے کہ اسے یہاں کس نے لایا ہے۔"

انہوں نے یہ مزید کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو بہت بے وقوف بنایا ہے، اب وہ دور ختم ہو گیا ہے۔ نوجوان اب کس کو منتخب کریں، انہوں نے گزشتہ انتخابات میں یہ کر کے دکھا دیا۔

"وہ نہ صرف یہاں پی ایس اے لائے بلکہ انہوں نے ہمارے نوجوانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا،"۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور ان کا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: پی ڈی پی اور این سی کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی

پہلے مرحلے میں پلوامہ سے 60 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں جماعت اسلامی کی جانب سے تین آزادامیدواروں کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.