منڈی: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے پش نظر سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے مقصد جنگی سطح پر تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پی ڈی پی کی رہنما التجا مفتی کی قیادت میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر اور پی ڈی پی پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی تین روزہ پونچھ کے دورے پر ہیں۔ منڈی میں راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کی امیدوار محبوبہ مفتی کی حمایت میں روڈ شو کی قیادت کی ۔
منڈی میں مقامی باشندوں نے التجا مفتی کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر التجا مفتی کے روڈ شو میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ روڈ شو کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے اپنے دور اقتدار میں عوام اور یہاں کی ترقی کے لیے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید نے جموں و کشمیر میں محض چار سال حکومت کی ہے۔ لیکن اس سے قبل جن لوگوں کی حکومتیں رہی ہیں اُنہوں نے عوام کے لیے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا گیا اس دوران کئی لیڈران کو جیلوں میں بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لوگ محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ بھیجیں گے:التجا مفتی - Lok Sabha Election 2024
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 25 مئی کو اپنے گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ پی ڈی پی کی صدر اور راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کی امیدوار محبوبہ مفتی کے حق میں ووٹ کریں اور انہیں کامیاب بنائیں۔