ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کی اہم سڑکوں پر ریڑھی والوں کا قبضہ، عوام پریشان - Street Vendors Occupy Roads - STREET VENDORS OCCUPY ROADS

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اہم مقامات پر چھاپڑی فروشوں، خوانچہ فروشوں نے سڑکوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس عمل سے نہ صرف گاڑی چلانے والوں بلکہ راہگیروں کو چلنے پھرنے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

illegal-encroachment-by-street-vendors-in-anantnag-bus-stand leaves pedestrians at risk
اننت ناگ کی اہم سڑکوں پر ریڑھی والوں کا قبضہ، عوام پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 9:44 PM IST

اننت ناگ کی اہم سڑکوں پر ریڑھی والوں کا قبضہ، عوام پریشان

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کی اہم شاہراہوں پر ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں نے غیر قانونی قبضہ کرکے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹریفک کی نقل حمل میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
ریڑھی والوں نے قصبہ اننت ناگ کے مصروف ترین جگہوں خاص کر لال چوک، گانجی واڑہ، مٹن چوک کے ایم ڈی، کورٹ روڈ و دیگر مقامات کی سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہیں ریڑھی والوں کی وجہ سے روزانہ شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے، جس کے نتیجہ میں مریضوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ایم سی سی ایچ ہسپتال لے جانے یا ریفر کرنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
اگرچہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ برس گنجان مقامات پر موجود کئی سومو اسٹینڈز کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا تھا، تاکہ قصبہ میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جائے اور ٹریفک کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔ تاہم خوانچہ فروشوں کے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ابتر صورت حال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چھاپڑی فروشوں کے غیر قانونی قبضہ سے لوگ پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.