ترال: ایک طرف جہاں بجلی محکمہ ترال علاقے میں بہتر سپلائی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم علاقے میں ابھی بھی کئی مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام ابتر ہے جس سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نایک محلہ امیرآباد ترال میں بستی سے گزرنے والی ایچ ٹی لائن آبادی کے لیے درد سر بن گئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق جو کیبل ایچ ٹی میں استعمال کی گئی ہے وہ کم پاور والی ہے۔ اس کی وجہ روزانہ لائن کٹ جاتی ہے، جس کے باعث کبھی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ جب کہ گذشتہ دنوں کئی بار مسلسل بارشوں میں ایچ ٹی لاین متعدد بار بار کٹ جاتی ہے جسے لوگوں کو جان ومال کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔
جبکہ کئ مرتبہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن بدقسمتی سے محکمہ حرکت میں نہیں آیا اور لوگ بدستور مشکلات کے بھنور میں ہے نایک محلہ امیرآباد کے لوگوں نے بجلی محکمہ سے اس بارے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں: سی آر پی ایف کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام
یہی حالت جموں وکشمیر کے کئی علاقوں میں ہیں لوگ محکمے بجلی سے سے جاکر شکایت کرتے ہیں لیکن کوئی ردعمل نہیں آتا ہے۔اور عوام پریشان حال ہے۔