ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں بارش کے سبب پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند - Heavy Rain In Baramulla - HEAVY RAIN IN BARAMULLA

Heavy Rain In Baramulla ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور برفباری کی وجہ سے پہاڑی اور میدانی علاقوں کو جوڑنے والی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔ گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑنے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارہمولہ میں بارش کے سبب پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 5:57 PM IST

بارہمولہ میں بارش کے سبب پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش اور برف باری کے سبب مختلف پہاڑی اور میدانی علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہوگئی ہے۔موسلا دھار بارش کے سبب پورے کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

ضلع بارامولہ اور اوڑی کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وہیں اوڑی بارامولہ نیشنل ہائی وے پر بھی جگہ جگہ مٹی کے تودے گرنے کی اطلاع ہے ۔برفباری کی وجہ سے ہائی وئے پر گاڑیوں کی آمدورفت گھنٹوں متاثر رہی۔محکمہ بیکن اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کے صفائی کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارش کے سبب ضلع بارامولہ اور اوڑی کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں ترلعمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر لیہہ ہائی وے پر نالہ سندھ میں کار گر گئی، تین افراد ہلاک - Accident In Ganderbal

ڈپٹی کمشنر بارامولہ نے کہا کہ ہم نے ضلع میں پورے انتظامات کئے ہوئے ہیں یہاں تک کہ ہم نے اسکولوں کو بھی اج بند کر دیا گیا۔ جتنے بھی ڈیپارٹمنٹ ہیں جیسے پی ایم جی ایس وائی، آر این بی ہے یا بیکن محکمہ کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.