ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انجمن نصرة الاسلام سرینگر کی جانب سے حج تربیتی پروگرام کا اہتمام - HAJ 2024 - HAJ 2024

انجمن نصرة الاسلام سرینگر کی جانب سے حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں عازمین نے شرکت کی۔ اس دوران عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کا طریقہ سمجھایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 10:18 AM IST

انجمن نصرة الاسلام سرینگر کی جانب سے حج تربیتی پروگرام کا اہتمام (ETV BHARAT)

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد و انجمن نصرة الاسلام سرینگر کے اشتراک سے حج تربیت کے حوالے سے یک روزہ پروگرام انجمن کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا، جس میں مرد و خواتین عازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ امسال ہزاروں کی تعداد میں کشمیر سے عازمین حرمین شریفین کی زیارت اور حج بیت اللہ کا فریضہ ادا کرنے کے لئے سوئے حرم جارہے ہیں تربیتی پروگرام کے فرائض نامور عالم دین مفتی نذیر احمد القاسمی شیخ الحدیث دارلعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ نے انجام دیئے اور اپنے تفصیلی خطا ب میں موصوف نے حج و عمرہ کی فضیلت،مناسک حج ، مسائل اور دیگر تفصیلات کے علاوہ دوران اجلاس عازمین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔

اس موقعہ پر انجمن کی طرف سے عازمین کی خدمت میں فضیلت حج و عمرہ نامی کتابچہ بھی پیش کیا گیا ۔ اس تربیتی پروگرام میں آڈیو ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعہ بھی عازمین تک معلومات پہنچائی گئیں۔

آخر میں مفتی صاحب نے عازمین کواس مبارک سفر کیلئے تہنیت اور مبارکباد پیش کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس تربیتی پروگرام میں معروف عالم دین جمولانا شوکت حسین کینگ، انجمن کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد ، انجمن اوقاف کے جنرل سیکریٹری خواجہ الطاف احمد بٹ، اورینٹل کالج کے پرنسپل مفتی غلام رسول سامون کے علاوہ اساتذہ اور عملہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.