ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال کشمیری عازمین کی تعداد کم: ایگزیکٹو آفیسر - Kashmir Haj Pilgrims - KASHMIR HAJ PILGRIMS

سرینگر سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ 9 مئی سے شروع ہوگا۔ اس سال جموں و کشمیر سے صرف 7 ہزار عازمین سفر محمود پر روانہ ہو رہے ہیں۔ حج کمیٹی نے عازمین کے قیام و طعام، امیگریشن، اسکریننگ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کے ساتھ خصوصی گفتگو
جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کے ساتھ خصوصی گفتگو (تصویر ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 2:43 PM IST

Updated : May 9, 2024, 3:06 PM IST

گزشتہ برس کے مقابلہ میں امسال عازمین کی تعداد کم: ایگزیکٹو آفیسر (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر): سرینگر سے حج کی روانگی کا سلسلہ رواں ماہ 9 مئی سے شروع ہو کر 25 مئی تک جاری رہے گا۔ ایسے میں رواں برس جموں وکشمیر کے 7 ہزار 8 عازمین سفر محمود پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ای ٹی ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے حج ہاؤس سرینگر میں حجاج کرام کے لئے قیام و طعام، امیگریشن، اسکریننگ اور دیگر انتظامات سے متعلق جموں وکشمیر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر، شجاعت احمد قریشی کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

شجاعت احمد نے کہا کہ جموں، لداخ اور کشمیر کے دور دراز اضلاع سے آنے والے عازمین کے قیام و طعام اور دیگر انتظامات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایسے میں تمام مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگایا جا رہا ہے۔ شجاعت احمد قریشی نے اس مرتبہ جموں، کشمیر اور لداخ کے کُل عازمین کی تعداد 7 ہزار 8 ہیں۔ جن میں 3 ہزار 2 سو 64 خواتین عازم بھی شامل ہیں۔ جب کہ 38 ایسی خواتین ہیں جو کہ بغیر محرم کے حج کا فریضہ انجام دینے جا رہی ہیں۔

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شجاعت احمد قریشی نے کہا کہ عازمین کی بہتر تربیت کے لیے امسال دو مرتبہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل عازمین کے لیے ایک ہی مرتبہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 6 ہزار 4 سو عازمین سرینگر ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ 5 سو کے قریب عازمین نے دہلی امبارگیشن کا انتخاب کیا ہے اور 39 حجاج ممبئی سے سفر محمود پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ایسے میں حج ہاؤس سرینگر میں ہی حجام کرام کی اسکریننگ کے علاوہ کاغذات کی چیکنگ بھی ہوگی۔ فلائت شیڈول سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 سے 15 مئی تک یومیہ بنیاد پر دو پروازیں عازمین کو لے کر جدہ جائیں گی جب کہ 15 سے 25 تک روزانہ صرف ایک پرواز سرینگر ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے عازمین حج کی روانگی سے متعلق خصوصی میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر نے ڈائریکٹر ایئرپورٹ اتھارٹی کی مناسب عملے کی تعیناتی اور حج ہاؤس میں ایکسرے مشینوں سمیت دیگر مشینری کی تنصیب کے علاوہ ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ایس ایس پی سیکورٹی کو حج ہاؤس کے لیے انٹری پاس جاری کرنے کی بھی موقعے پر ہی ہدایت جاری کی جب کہ جنرل مینجر ایس آر ٹی سی سے کہا گیا کہ وہ حج ہاؤس بمنہ سے ایئرپورٹ تک عازمین کو لے جانے کے لیے ایس آر ٹی سی بسوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن نصرة الاسلام سرینگر کی جانب سے حج تربیتی پروگرام کا اہتمام

Last Updated : May 9, 2024, 3:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.