ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رمضان کا پہلا عشرہ پناہ رحمتوں کا حامل ہے: حافظ عرفان ثقافی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:38 PM IST

Updated : Mar 14, 2024, 4:30 PM IST

Holy Month Of Ramadanضلع پلوامہ کے ترال میں واقع مشہورزیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ کے امام و صدر مدرس دارلعلوم شاہ ہمدان رح ترال حافظ عرفان احمد ثقفی نے کہا کہ رمضان المبارک کےعشرے میں رحمتوں کی بارش ہوتی ہے، پہلے عشرہ میں رونقیں بحال رہتی ہیں۔

پہلا عشرہ پناہ رحمتوں کا ہے حافظ عرفان ثقفی

عشرہ رحمت بے پناہ رحمتوں کا منبع:حافظ عرفان ثقافی

ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کی رونقیں چاروں طرف بکھری ہوئیں ہیں۔رحمتوں بھرا رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں فرزندان توحید روزہ، نماز، ذکر، اذکار اور نوافل کو کثرت سے ادا کرتے ہیں۔ جہاں پورا ماہ مبارک رمضان برکتوں اور رحتموں کا ایک مہینہ ہے وہیں اس کا پہلا عشرہ جسے عرف عام میں عشرہ رحمت کہتے ہیں۔ اللہ پاک کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لاتا ہے۔ اس مہینے میں عالم اسلام روزے رکھتے ہیں اور ربِ کائنات کی عبادت کر کے خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتے ان خیالات کا اظہار معروف زیارت گاہ خانقاہ فیض پناہ کے امام و صدر مدرس دارلعلوم شاہ ہمدان رح ترال حافظ عرفان احمد ثقفی کیا۔

حافظ عرفان احمد ثقفی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں بتایا کہ حضور اکرم صلی علیہ وسلم نے حدیث میں اس بات کو فرمایا ہے کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عشرہ رحمت کا جہاں تک سوال ہے تو اس میں اللہ پاک کی رحمت کا سمندر وسیع تر ہوتا ہے۔اللہ پاک اپنے بندوں کو اپنی رحمت کے سایبان میں ڈھانپ لیتا ہے۔

حافظ عرفان ثقفی نے بتایا کہ رمضان کے پانچوں حروف اللہ پاک کی بے پناہ عنایات اور رحمتوں کو بیان کر رہے ہیں اسلیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ عشرہ رحمت میں اوقات کا صحیح استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادات، استغفار اور اذکار کا اہتمام کریں۔ اس س مہینے کو قراں کا مہینہ بھی کہتے ہیں اور اسلیے اس مہینے میں قرآن کی تلاوت کا اہتمام بھی کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کشمیر کی مساجد میں رونقیں بحال

حافظ عرفان ثقفی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لیے عرش کے ملایکہ اور سمندر کی مچھلیاں بھی دعاگو ہوتی ہیں جسے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ روزہ دار کا اللہ پاک کے ہاں کیا مقام ومرتبہ ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2024, 4:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.