ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گجرات کے سیاح کی پہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے موت - Tourist Dies in Pahalgam - TOURIST DIES IN PAHALGAM

Tourist Dies Of Heart Attack سیاحتی مقام پہلگام میں ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت ونگکر اناگہ زوجہ مہیش کے بطور ہوئی۔

gujarat-tourist-dies-of-heart-attack-in-pahalgam
گجرات کے سیاح کی پہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے موت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 3:25 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک 63 سالہ خاتون جس کی شناخت ونگکر اناگہ زوجہ مہیش کے نام سے ہوئی ہے، دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی

فوت شدہ خاتون پہلگام کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی، تاہم ہفتہ کی صبح اس کی طبیعت اچانگ خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئی ،اگرچہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،تاہم وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔طبی اور قانونی لوازمات کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونمرگ میں امریکی سیاح کی موت

یاد رہے کہ آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ میں 61 سالہ ایک غیر ملکی سیاح کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 61 سالہ لانا میری نامی خاتون ہوٹل ولج واک سونمرگ میں بیمار محسوس کر رہی تھی ، جس کے بعد اسے تشویسناک حالت میں علاج کے لیے پی ایچ سی سونہ مرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.