ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ملک کی حفاظت کےلئے تعینات فوجی جوانوں نے سرحد پر دیوالی منائی، گراؤنڈ زیرو رپورٹ - DIWALI ON FRONTLINES

ملک میں دیوالی کے موقع پر جشن کا ماحول ہے، ایسے میں سرحد پر ملک کی حفاظت کےلئے تعینات فوجی جوانوں نے بھی دیوالی منائی۔

ملک کی حفاظت کےلئے تعینات فوجی جوانوں نے سرحد پر دیوالی منائی، گراؤنڈ زیرو رپورٹ
ملک کی حفاظت کےلئے تعینات فوجی جوانوں نے سرحد پر دیوالی منائی، گراؤنڈ زیرو رپورٹ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 1:42 PM IST

جموں: بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دیوالی تہوار کا جشن منایا۔ جموں ڈویژن میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسند سرگرمیوں کے درمیان، فوج کے جوانوں نے بدھ کو جموں کے اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب مقامی لوگوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ یہ فوجی جوان اپنے خاندان سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تعینات ہیں، ایسے میں انہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہی تہوار کا جشن منایا، فوجی جوان سرحد کو ہی اپنا گھر کہتے ہیں۔ فوجی جوانوں نے اپنے بنکروں اور سرحد کے قریب دیا جلاکر دیوالی منائی۔

ملک کی حفاظت کےلئے تعینات فوجی جوانوں نے سرحد پر دیوالی منائی، گراؤنڈ زیرو رپورٹ (ETV Bharat)

واضح رہے کہ اکھنور کی لائن آف کنٹرول پر عسکریت پسندوں کی دراندازی کے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں اور یہاں پاکستان میں موجود عسکریت پسندوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعہ بھی غیرقانونی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرکے روشنی کے تہوار دیوالی کے جشن کا جائزہ لیا، جہاں فوجی جوانوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔

ملک کی حفاظت کےلئے سرحدوں پر تعینات فوجی جوان کی وجہ سے عوام، روشنی کا تہوار پرامن و بلاخوف منانے سکتے ہیں۔ سرحد پر نامساعد حالات کے باوجود ان فوجی جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ وہ حب الوطنی کے گیتوں پر تقص کرکے تہوار کا جشن منارہے ہیں۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا کہ پورا ملک دیوالی کو بڑے جوش و خروش اور مذہبی جذبہ کے ساتھ منارہا ہے، ایسے ہی سرحد پر ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہم بھی تہوار کو منارہے ہیں۔

ایک فوجی دیپ چند نے بتایا کہ "میں ملک کے عوام کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ فوجی سرحدوں پر چوکس ہیں"۔ ایک اور سپاہی نے کہا کہ ہمارا اصل گھر سرحد ہے کیونکہ ہم گھر سے زیادہ ڈیوٹی پر وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا ملک امن و امان کے ساتھ مزید ترقی کرے۔ ہم ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے پرعزم ہیں۔ فوجی جوان نے ملک کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: دیوالی سے پہلے دہلی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی، حکومت نے جاری کیا حکم

دیپاولی ہندو مذہب کا بڑا تہوار ہے، جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے اور اسے چھوٹے بچے اور بڑے لوگ جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس روز عقیدتمند خصوصی پوجا کرتے ہیں اور دیا جلاکر روشنی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.