ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی پر ایک پروگرام کا انعقاد - programme on NEP

Programme on NEP in Pulwama ضلع پلوامہ میں واقع گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج کانفرنس ہال جی ڈی سی میں قومی تعلیمی پالیسی پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی پر ایک پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:19 PM IST

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی پر ایک پروگرام کا انعقاد

پلوامہ: خواتین ڈگری کالج پلوامہ کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں محمد اشرف شاہ کنسلٹنٹ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کشمیر یونیورسٹی، پرنسپل گورنمنٹ خواتین ڈگری کالج پلوامہ ڈاکٹر یاسمین فاروق خان اور دیگر سینئر فیسیلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں آگاہی پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے جموں و کشمیر میں تعلیمی ماحول مکمل طور پر تبدیل ہو رہا ہے۔ اس موقعے پر مہمان مقرر نے قومی تعلیمی پالیسی اور مستقبل کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

اس موقعے پر کئی کالج بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ کے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچیوں کا اندراج خواتین کالج میں کرائیں تاکہ وہ اپنے تعلیم بلا خلل حاصل کر سکیں۔ جب کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے بچیوں کو تحفظ دیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمینہ خان پرنسپل گورنمنٹ وومن ڈگری کالج پلوامہ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں آگاہی پروگرام ضروری ہے کیونکہ طالبات کو قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے عازمین حج کیلئے بلاک میڈیکل آفیسر کی جانب سے ویکسینیشن مہم

ڈاکٹر یاسمینہ فاروق نے کہا کہ گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں تمام جدید مطلوبہ سہولیات اور انفراسٹرکچر موجود ہے جس کی ایک طالبہ کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کے بجائے اپنی لڑکیوں کی طالبات کو کالج میں داخل کریں کیونکہ یہاں لڑکیوں کے لیے محفوظ ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.