ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’سیاسی رہنماؤں کے خلاف تبصرہ کرنے سے گریز کریں‘ - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Lok Sabha Elections 2024اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر کل 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں جن میں سے 17آزاد امیدوار ہیں۔

ڈی پی اے پی امیدوار ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:09 PM IST

ڈی پی اے پی امیدوار ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے داخل کیے کاغذات نامزدگی

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لئے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے اعتراف کیا کہ اس نشست پر انتخابات انتہائی سخت ہوں گے تاہم وہ پر امید ہے اور عوام الناس سے جوق در جوق پولنگ مراکز آنے اور اپنی حق رائے دیہی استعمال کرنے کی اپیل کی۔ ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد نے گرچہ از خود اس نشست پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے ایڈووکیٹ محمد سلیم پر اعتماد ظاہر کرکے خود کنارہ کشی اختیار کر لی۔

اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لیے ایڈووکیٹ محمد سلیم پرے نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی رہنماؤں نے کسی بھی سیاسی پارٹی یا لیڈر کے خلاف تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں کچھ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں اپنے حالیہ ریمارکس پر بھی افسوس ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’بعض سیاستدان اپنے مفادات کے لئے ایک دوسرے کی تنقید کرتے رہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ تنقید کے بجائے اپنے کارنامے عوام کے سامنے رکھیں، جبکہ پارٹی قیادت نے ہمیں پہلے ہی سخت ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا رہنما کی کی تنقید نہ کی جائے۔‘‘

پرے نے مذہب کی بنیاد پر بھی سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ سیاسی رہنماؤں کے خلاف اپنے حالیہ ریمارکس پر افسوس ہے۔ اننت ناگ نشست پر مقابلہ انتہائی سخت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پرے نے کہا: ’’امید کا دامن کبھی بھی نہیں چھوڑنا چاہئے، مجھے امید ہے کہ ڈی پی اے پی انتخابات میں فتح کے جھنڈے گاڑے گی۔‘‘ ادھم پور انتخابات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی جماعت وہاں مضبوط بنیاد کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے جبکہ ڈی پی اے پی کو عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کاغذات نامزدگی داخل کئے - anantnag rajouri seat

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.