ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جی ایم سی بارہمولہ کے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کی پاسنگ آوٹ تقریب کا اہتمام - GMC Baramulla

Ist MBBS batch graduates from GMC Baramulla جموں و کشمیر کے بارہمولہ میڈیکل کالج کے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کی گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبا کے علاوہ محکمہ صحت کے عہدیدار اور کالج عملے نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 3:25 PM IST

جی ایم سی بارہمولہ کے پہلے ایم بی بی ایس بیچ کی پاسنگ آوٹ تقریب کا اہتمام (Etv Bharat)

بارہمولہ : گورمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں پہلے ایم بی بی ایس بیچ کے پاس آوٹ کے سلسلے میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید عابد رشید نے شرکت کی۔ جی ایم سی بارہمولہ سے وابسطہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرویز مسعود کے علاوہ پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ اور معروف ڈاکٹرز نے پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ مقررین نے بارہمولہ میڈیکل کالج کے قیام اور اس کی نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید عابد رشید نے کہاکہ آج کا دن کافی اہم ہے کیونکہ آج اس میڈیکل کالج سے تقریباً سو طلباء ڈاکٹر بن گئے۔ انہوں نے نئے ڈاکٹرز سے ملک کے دیگر ریاستوں میں اپنے فرائض انجام دینے سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بارہمولہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم کیا گیا گورمنٹ میڈیکل کالج کا شمار اب ملک کے بہترین میڈیکل کالجس میں ہونے لگا ہے۔

انہوں نے کالج کے عملہ کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کالج عملے نے طلبا کی تعلیم کےلئے کافی محنت کی ہے۔ پہلے ایم بی بی ایس بیچ کا پاسنگ فیصد 96 فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سب کو امید ہے کی آنے والے وقت میں بارہمولہ میڈیکل کالج سے بنے ڈاکٹرز ملک بھر میں خدمات انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.