ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں گیزر میں دھماکہ، ایک فرد ہلاک، دو زخمی - Geyser Explosion in Budgam - GEYSER EXPLOSION IN BUDGAM

Geyser Explosion in Budgam: بڈگام میں گیزر پھٹنے کا ایک حادثہ پیش آیا جہاں اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کی بیوی اور کمسن بیٹا زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے کارروائی کا شروع کر دی ہے۔

geyser explosion  in Budgam, Father killed, wife and young son injured
بڈگام میں گیزر میں دھماکہ، باپ ہلاک، بیوی اور جوان بیٹا زخمی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 12:19 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بدھ کی صبح ایک دلدوز سانحہ میں گیزر پھٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جب کہ اس حادثہ میں مذکورہ شخص کی بیوی اور کمسن بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بدھ کی صبح بڈگام کے علاقے نارکرہ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں پانی گرم کرنے کا گیزر پھٹنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر خاندان کے ایک فرد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

موبائل پھٹنے سے خاتون ہلاک - MOBILE BLAST

ایک اہلکار نے مرنے والے کی شناخت منظور احمد ڈار کے طور پر کی ہے۔ وہیں ان کے خاندان کے دو زخمی افراد کی شناخت منظور احمد ڈار کی اہلیہ زاہدہ بیگم اور ان کے چھوٹے بیٹے علی محمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ بڈگام پولیس کی ایک پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حادثہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک سانحہ میں ایک گیزر پھٹنے کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ اس کے کمسن بیٹے سمیت خاندان کے دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.