ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل وادی کا گرم ترین ضلع - heat wave in Ganderbal

Ganderbal Records Kashmir Hottest Day گاندربل ضلع میں ان دنوں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ضلع گاندربل میں درجہ حرارت34.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ہی گاندربل کو نام وادی کا گرم ترین ضلع قرار دیا جا رہا ہے۔

گاندربل وادی کا گرم ترین ضلع
گاندربل وادی کا گرم ترین ضلع (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 2:24 PM IST

گاندربل:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرمی تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔درجہ حرارت کیں ریکارڈ اضافہ ہونے کے سبب مقامی باشندوں کا برا حال ہے۔

گاندربل ضلع میں اتوار کے دن سے گرم ترین دن رہا ضلع میں پار 34.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا جو مئی کے مہینے کے دوران وادی کشمیر میں موسم کا گرم ترین دن تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گرمی کا قہر جاری ہے۔گاندربل ضلع وادی کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں گرم ترین ضلع ثابت ہوا محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع گاندربل میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گاندربل وادی کا گرم ترین ضلع (etv bharat)

قاضی گنڈ میں درجہ حرارت 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7 ڈگری سینٹی گریڈ بانڈی پورہ میں 32.7 ڈگری سینٹی گریڈ شوپیاں 32.7 ڈگری سینٹی گریڈ اننت ناگ 6 . 32 ڈگری سینٹی گریڈ پلوامہ 6 . 2 3 ڈگری سینٹی گریڈ بڈگام 31.3 ڈگری سینٹی گریڈ بارہمولہ 30.9 ڈگری سینٹی گریڈ ، کو کرنا گ 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکه گرمائی راجدھانی جموں میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کی وجہ سے لوگ زیادہ گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جموں کے اسکولوں میں یکم جون سے گرمائی تعطیلات

سیاحتی مقامات پر بھی بیرونی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ گرمی سے راحت پانے کے لئے مقامی سیلانیوں کا بھی کافی رش دیکھا گیا۔ وہیں شدید گرمی کی وجہ سے وادی میں مشروبات کا بھی استعمال بڑھ گیا ہے۔ شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین نے لوگوں کو پانی کے اضافی استعمال پر زور دیا ہے دریں اثنا ماہر موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک مزید گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.