ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ برفباری

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ نے اتوار 4 فروری تک میدانی علاقوں میں ہلکی جب کہ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجہ سے بھاری برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ برفباری
کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ برفباری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 1:23 PM IST

کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ برفباری

سرینگر (جموں کشمیر): وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی جانب سے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ایک اور مغربی ہوا کے وارد ہونے کے نتیجے میں 3 فروری ہفتہ کے روز میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی جبکہ محکمہ نے اتوار4فروری کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران شمالی اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 8 سے 10 انچ تک برف باری ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں 3 سے 6 انچ تک کی برف باری کا امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ 1 سے 2 انچ برف باری متوقع ہے۔ جبکہ اس بیچ صوبہ جموں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں اور خطہ پیر پنچال و وادی چناب کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: وادئ کشمیر میں برفباری سے کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے

انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں 5 فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے اور بعد ازاں وادی میں 6 سے 13 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 فروری کی شام سے 4 فروری کی شام تک موسم خراب رہنے کی صورت میں مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق سفر کا پلان بنائی۔ ادھر، وادی میں برف و باراں کے بیچ سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔ جبکہ برفباری سے کسان اور سیاحت سے جڑے افراد کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.