ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری - KASHMIR SNOW

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کلشے ٹاپ، گریز میں تازی برفباری ہوئی۔

ا
گریز، بانڈی پورہ میں تازی برفباری (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 3:34 PM IST

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کی صبح ہلکی برف باری ہوئی۔ برفباری کے سبب گرچہ سردی میں اضافہ ہوا تاہم گریز - بانڈی پورہ روڈ پر آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔ سرحدی علاقہ گریز کو قصبہ بانڈی پورہ سے جوڑنے والے کلشے ٹاپ کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا ہے جو ایک دیدہ زیب نظارہ پیش کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر میں 6 اکتوبر کو رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد ضلع بانڈی پورہ کے رازدان ٹاپ پر 23اکتوبر کو بھی ہلکی برفباری ہوئی تاہم گریز - بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہی۔ وہیں آج پھر سے برفباری کے سبب علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے بانڈی پورہ - گریز پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور برفباری کے ساتھ ہی عملہ کو برف ہٹانے اور ٹریفک کی بلا خلل نقل و حمل کو ممکن بنانے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقے کا ضلع صدر مقام کے ساتھ زمینی رابطہ سخت سردیوں کے دوران بھاری برفباری کے سبب کئی مہینوں تک منقطع رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلمرگ میں رواں برس کی پہلی برفباری سے موسم خوشگوار - Snowfall in Gulmarg

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.