ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری، دو دنوں تک مزید برف و باراں کا امکان - خشک موسم کے بعد برف باری

Fresh Snowfall in Kashmir Valley: کشمیر کے سیاحتی مقامات پر تازہ برف و باراں کے بیچ محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 جنوری تک مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 28, 2024, 1:43 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی کشمیر میں اگلے کم و بیش ایک ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی صلاح دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق دو درمیانی درجے کی مغربی ہواﺅں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں 28 جنوری کی دوپہر سے 3 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا ہوسکتی ہے۔انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر 28 سے 31 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ، راز دان ٹاپ اور زوجیلا ٹاپ پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات اور پہاڑی علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی وقفے وقفے سے برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ معروف سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور دودھ پتھری میں درمیانی شب سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری رہا۔تازہ برف باراں کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پرآئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ دو درمیانی درجے کی مغربی ہواﺅں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں 28 جنوری کی دوپہر سے 3 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا: 'وادی میں 28 اور 29 جنوری کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کپوارہ، بارہمولہ، گاندربل، شوپیاں اور کولگام اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی کے کئی مقامات 30 اور 31 جنوری کو بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے اور مذکورہ بالا اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایک ہفتے کے دوران وادی میں دن کے درجے حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا پاس، رازن پاس اور زوجیئلا پاس پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔انہوں نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران باغوں یا کھیتوں کی دوا پاشی یا آب پاشی کرنے سے احتراز کریں اور کھیتوں یا باغوں میں جمع پانی کی نکاسی کا بند و بست کریں۔

مزید پڑھیں: شوپیاں کے بالائی علاقوں میں برفباری:عام لوگوں اور سیاحوں میں خوشی

سونہ مرگ میں ہلکی برف باری، سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل

ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ منفی 3.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.3ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی بنگس کو سیاحتی نقشہ پر لانے کی ضرورت

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان 21 دسمبر سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.