ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گریز وادی میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ گریز روڈ ٹریفک کے لیے بند - snowfall in Gurez - SNOWFALL IN GUREZ

Rains in Kashmir وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں سب سے زیادہ بارش سیاحتی مقام پہلگام میں جب کہ جموں میں بانہال میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

fresh-snowfall-in-gurez-bandipora-gurez-road-closed
گریز وادی میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ گریز روڈ ٹریفک کیلئے بند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 3:26 PM IST

گریز وادی میں تازہ برفباری، بانڈی پورہ گریز روڈ ٹریفک کیلئے بند

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے وادی گریز میں کل شام سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، جب کہ بانڈی پورہ ضلع کے میدانی علاقوں میں شدید سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ گریز کے داور علاقے میں دو سے تین انچ تک برف جمع ہوئی ہے، جب کہ تلیل اور دیگر بالائی علاقوں میں چھ انچ تک کی تازہ برف جمع ہوئی ہے۔
دریں اثنا، بانڈی پورہ-گریز روڈ کو بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس مہینے کی 27 تاریخ کو ہی ایک ریکارڈ کم مدت کے بعد باندی پورہ گریز روڈ کو آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا تھا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ تاہم نقل و حمل لا سلسلہ محض ایک دن ہی جاری رہا، کیونکہ اگلے ہی روز موسم خراب ہونے کی وجہ سے اور رازدان پاس پر مزید برف بھاری کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے روڈ کو دوبارہ آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 31 مارچ سے 5 اپریل تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.