امرناتھ یاترا: 29 جون کو شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان بالتل اور پہلگام کے جڑواں راستوں سے جاری ہے۔ جمعرات کی علی الصبح 1295 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ بدھ کے روز پہنچنے والے یاتریوں کے 34ویں قافلے نے بالتال اور نُنون پہلگام کے بیس کیمپس سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔
وہیں گزشتہ روز 5086 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 35ویں روز 1295 یاتری 48 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں تک پہنچنے کے لیے وادیٔ کشمیر میں امرناتھ مقدس گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ: جموں سے 1477 یاتریوں کا ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ - Amarnath Yatra 2024