بڈگام: ضلع بڈگام کے چرمجرو گاؤں میں منعقدہ مفت طبی کیمپ میں جانچ کرانے آئے مقامی باشندہ محمد شعبان شیخ نے بتایا کہ میں یہاں اپنی آنکھوں کی جانچ کروانے آیا تھا۔ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ صرف میری آنکھوں کی جانچ کی بلکہ ادویات بھی دی ۔ ساتھ ہی میں نے اپنی ناک کا بھی معائنہ کرایا۔ کیمپ سے بہت فائدہ ہوا۔
مشہور فزیشن ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو محکمے ہیلتھ کی جانب سے آیوشمان شِیور کے نام سے ایک میڈیکل کیمپ منعقد کرتے ہیں۔ اس کا مقصد ایسے مریضوں کا معائنہ کیا جائے جو کسی اسپیشلسٹ (ماہر) ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے ہیں۔
ڈاکٹر آصف نے بتایا کہ یہاں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو این ٹی پی ایچ سی چرمجرو میں موجود ہر سہولت فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیسٹ یہاں ممکن نہیں انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیروہ ریفر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سوپور میں سی آر پی ایف کی جانگ سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ ایسے میڈیکل کیمپوں میں لوگ بنا کسی خوف کے آتے ہیں اور اپنی جانچ کرواتے ہیں۔ اس سے لوگوں میں ایک پیغام جاتا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ان کا اچھی طرح سے معائنہ ہوتا ہے۔