ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی - اوڑی سڑک حادثہ

سرحدی قصبہ اوڑی کے گھرگوٹ علاقے میں سڑک حادثہ کے دوران زخمی ہوئے افراد کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

اوڑی سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی
اوڑی سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 4:27 PM IST

اوڑی سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی

بارہمولہ (جموں کمشیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کی سبح سرحدی قصبہ اوڑی کے گھرگوٹ علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق اوڑی کے گھرگوٹ علاقے میں ایک ٹاٹا سومو گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندے اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے زخمی ہوئے چارو افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ سرحدی اور پہاڑی علاقہ اوڑی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چند روز قبل ہی اوڑی کے بوج تھالا علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دس افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ سرحدی قصبہ میں برفباری اور بارشوں کے بعد منفی درجہ حرارت کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خاص کر اوور لوڈنگ کے سبب اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.