ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

Kishtwar Accident کشتواڑ کے بھنڈار کوٹ کے مقام پر ایک سیوفٹ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

four-of-a-family-killed-in-road-accident-in-kishtwar
کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 7:49 PM IST

کشتواڑ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں جمعرات کے روز ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بھنڈار کوٹ کے مقام پر سیوفٹ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک ہی کنبے کے چار افراد کو مردہ قرار دیا ہے۔
دریں اثنا ضلعی ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دونیش یادو نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمعرات تین بجے کے قریب بھنڈار کوٹ کے نزدیک ایک سیوفٹ گاڑی جس میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سوار تھے کو حادثہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک بچے کی حالت مستحکم ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمی بچے کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل سڑک حادثے میں کار ڈرائیور زخمی

اس دوران نیشنل کانفرنس پارٹی کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر سجاد احمد کچلو ، ڈی پی اے پی کے نائب صدر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر چونی لال شان ، پی ڈی پی کے ضلع صدر اشتیاق احمد ، بی جے پی یوا مورچہ ضلع صدر راکی گوسوامی حادثہ کے بعد ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.