ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ ٹریک پر کام کر رہے مزدور پشو ٹاپ پہلگام کے مقام پر رولنگ اسٹون' لگنے سے زخمی - Incident on Amarnath Yatra Track

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 9:54 PM IST

Updated : Jun 16, 2024, 10:23 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلگام کے مقام پر رولنگ اسٹون گرنے کے باعث امرناتھ ٹریک پر کام کرنے والے چار مزدور زخمی ہوئے ہیں جنہیں فورا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

Incident on Amarnath Yatra Track
Incident on Amarnath Yatra Track (etv bharat)

اننت ناگ: امرناتھ ٹریک پر کام کر رہے مزدور پشو ٹاپ پہلگام کے مقام پر رولنگ اسٹون' لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امر ناتھ ٹریک پر کام کر رہے مزدور آج شام اس وقت زخمی ہوگئے جب وہ ٹریک کی مرمت کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے پشو ٹاپ کے مقام پر 'رولنگ پتھر' لگنے چار مزدور زخمی ہو گئے۔

Incident on Amarnath Yatra Track (Etv bharat)

مزدور ٹریک کو آمد رفت کے قابل بنانے کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران پتھر گر آئے جس سے چار مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمی افراد کی شناخت طارق احمد خان ولد نور محمد خان ساکن ہیامہ کپواڑہ، تنویر احمد کھٹانہ ولد محبوب احمد کھٹانہ ساکنہ کپواڑہ، نصیر احمد بجاد ولد عبدالحمید باجاد ساکن ماگام ہندواڑہ اور جہانگیر احمد چیچی ولد محمد شفیع چیچی ساکن ترتھ پورہ کپواڑہ، کے بطور ہوئی ہے۔

زخمی افراد کو جلد ہی پرائمری ہیلتھ سنٹر پہلگام منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں میں سے دو طارق احمد خان اور تنویر احمد کھٹانہ کو مزید علاج معالجہ کے لیے صورہ سری نگر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دیگر دو افراد کا پی ایچ سی پہلگام میں علاج جاری ہے۔" ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Jun 16, 2024, 10:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.