ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر ہوائی اڈے پر ’جعلی ٹکٹس‘ کے ساتھ چار افراد گرفتار

Four Persons Arrested in Srinagar Airport پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین کا مقصد اپنے والدین کو، جو عمرہ کے لیے ایئرپورٹ کے اندر جا رہے تھے، انہیں رخصت کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 10:50 PM IST

four-held-with-forged-tickets-at-srinagar-airport
سرینگر ہوائی اڈے پر ’جعلی ٹکٹس‘ کے ساتھ چار افراد گرفتار

سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکیورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کو چار افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا، جب ان کے پاس ہوائی سفر کرنے کے لئے "جعلی ہوائی ٹکٹس"پائے گئے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ چار افراد جو کہ سبھی مقامی ہیں، کو شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے میں "جعلی ٹکٹس کے ساتھ گرفتار کیا گیا اور بعد میں انہیں مزید تفتیش کے لیے نزدیکی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حکام نے ان گرفتار شدہ افراد کی شناخت محمد اشرف شیخ ولد گلزار احمد شیخ ساکن باغیاس چھتہ بل سرینگر، جنید احمد بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکن اُتروسو نیجی گنڈ اننت ناگ، عاقب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکن لال بازار سرینگر اور شاکر مشتاق اہنگر ولد مشتاق احمد اہنگر ساکن عیدگاہ سرینگر کے طور پر بتائی ہیں۔

مزید پڑھیں: چلہ کلان کے دوران سرینگر ائیرپورٹ پر ایک بھی پرواز منسوخ نہ ہوئی

پولیس نے ان چار افراد کی حراست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں افراد نے جعلی ٹکٹس کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی اڈے میں داخل ہونے کا انتظام کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس حرکت کے پیچھے ملزمین کا مقصد اپنے والدین کو، جو عمرہ کے لیے ایئرپورٹ کے اندر جا رہے تھے، انہیں رخصت کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.