سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ - عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ - نے سرینگر کے سونہ وار علاقے میں ’’برن ہال اسکول‘‘ میں قائم پولنگ مرکز میں صبح قریب نو بجے ووٹ ڈال کر جمہوری عمل میں شرکت کی۔ عمر اور فاروق سرینگر کے سونہ وار ووٹر لسٹ میں درج ہیں تاہم عمر عبداللہ نے سرینگر کے بجائے شمالی کشمیر کی بارہمولہ نشست سے انتخابات میں طبع آزمائی کی ہے۔
عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ سرینگر پارلیمانی نشست سے پارلیمنٹ میں نیشنل کانفرنس کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم اس مرتبہ سرینگر سے آغا سید روح اللہ مہدی این سی کے امیدوار ہے۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم، عمر عبداللہ کا خطاب - Election campaign of NC